تصنیفات و تالیفات تعارف

حضرت جی دامت برکاتہم کی کتب کی قبولیت کے رازوں میں سے ایک راز یہ ہے کہ حضرت جی دامت برکاتہم اپنی کتابوں کو کامل رجوع الی اللہ سے لکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس کے لیے کئی دفعہ خطبات کو ترتیب دینے کا انتظاربھی کرتے رہتے ہیں کہ کامل رجو الی اللہ پیدا ہوتو ان کو ترتیب دوں۔اس کے ثبوت کے طور پر ایک چھوٹا سا واقعہ درج کیا جاتا ہے۔جس سے ہم سب کو اپنے تمام کاموں میں کامل رجوع الی اللہ پیدا کرنے کا سبق سیکھنا چاہیے۔
ایک دفعہ راقم الحروف زیمبیا اعتکاف میں حضرت جی دامت برکاتہم کے حجرے میں حاضر ہوا۔حضرت جی خطبات کو ترتیب دے رہے تھے۔راقم الحروف نے عرٖض کیا کہ اس کا مواد اکٹھا کرنا بڑا مشکل کام ہوگا۔فرمایا:مواد اکٹھا کرنا مشکل نہیں ہے ، بلکہ ایک اور چیز مشکل ہے۔راقم الحروف نے انتہائی تجسس کے انداز میں پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے؟ارشاد فرمایا : کامل رجوع الی اللہ کے ساتھ خطبات کو ترتیب دینا،یہ اصل مشکل ہے۔
حضرت جی دامت برکاتہم کی کتب کی قبولیت کا دوسرا راز یہ ہے کہ اس میں باطنی طور پر روحانی توجہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔جس کی وجہ سے خطبات پرھتے ہوئے نورانیت محسوس ہوتی ہے اور انسان کے اندر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
حضرت جی دامت برکاتہم کی کتب کی قبولیت کا تیسرا راز یہ ہے کہ لوگوں کی اصلاح و تربیت کے مکمل غم اور فکر کے ساتھ لکھی جاتی ہیں۔جس کی وجہ سے ان کتب کے مطالعہ کے بعد لوگوں کو اپنی اصلاح و تربیت کی فکر لگ جاتی ہے۔
حضرت جی دامت برکاتہم کی کتب کی قبولیت کا چوتھا راز یہ ہے کہ کامل رضائے الہٰی کے لیے لکھی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کتب کے پڑھنے سے اللہ تعالٰی کی رضا حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔یہی رضائے الٰہی سب سعادتوں کی کنجی ہے۔
حضرت جی دامت برکاتہم کی کتب کی قبولیت کا پانچواں راز یہ ہے کہ یہ کتب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے لکھی جاتی ہیں۔یہ کتابیں معاشرے کے مختلف طبقات کی اصلاح کے لیے لکھی جاتی ہیں۔کچھ کتابیں علما و طلبا کے لیے ہیں جیسے "خطبات فقیر"، "مجالسِ فقیر"، "مکتوبات فقیر"، "علم کی پیاس"،"قرآن کے ادبی اسرار و رموز" وغیرہ ، کچھ کتابیں مستورات کے لیے ہیں جیسے "خواتین کے لیے تربیتی بیانات"، " خواتین اسلام کے کارنامے"،"سکونِ خانہ"،"سکون دل"،پاکدامنی"،"مثالی ازدواجی زندگی"،"پریشانیوں کا حل" وغیرہ۔حتٰی کہ معاشرے کے تمام طبقات کے لیے بھی ان کتابوں میں مواد موجود ہے۔جس چیز میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی نیت شامل ہوتی ہے وہ چیزیں بہت دیرپا اور بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔قرآن حکیم کا ارشاد:
وَاَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِى الْاَرْضِ(الرعد : 17)
"وہ چیز جو لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے وہ زمین میں باقی رہتی ہے۔"





کتاب کا تعارف پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
کتاب کا تعارف پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
کتاب کا تعارف پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
کتاب کا تعارف پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
کتاب کا تعارف پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
حیاتِ حبیب
کتاب کا تعارف پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
کتاب کا تعارف پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
کتاب کا تعارف پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

8 comments:

ktnbd.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

ہم بنگلہ دیش میں ہوں میں پھیر صاحب خضور کی ساتھ ملاقات کرنے چھاتے ہوں
01819995528

Unknown نے لکھا ہے کہ

حضرت جی دامت برکاتہم کا دورہ بنگلہ دیش ہوا تو انشاء اللہ آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔آپ بلاگ کو فالو کر لیجیے

Irfan khan نے لکھا ہے کہ

Surah e kahf k fawaid pdf ma kahan se milay gi?

Irfan نے لکھا ہے کہ

حالات فقیر کتاب ہوتو ضرور ارسال کریں

Unknown نے لکھا ہے کہ

ہے ؟Pdf علم کی پیاس کتاب کا

Unknown نے لکھا ہے کہ

" خواتین اسلام کے کارنامے" برائے مہربانی فرما کر یہ کتاب اپلوڈ کی جائے ۔ شکریہ

Darood o salam نے لکھا ہے کہ

خدا کا خوف کرو کتاب کا تعارف ہی سب کچھ ہے؟ڈاؤن لوڈ کیوں نہیں ہوتی؟

Darood o salam نے لکھا ہے کہ

https://www.mediafire.com/file/g97y0rie8g4qhnl/%25D9%2581%25D8%25B6%25D8%25A7%25D8%25A6%25D9%2584_%25D8%25AF%25D8%25B1%25D9%2588%25D8%25AF%25D9%2588%25D8%25B3%25D9%2584%25D8%25A7%25D9%2585%25D8%258C%25D8%25B3%25D9%2588%25D8%25B1%25D8%25AA_%25D8%25A7%25D8%25AE%25D9%2584%25D8%25A7%25D8%25B5_%25D9%2588_%25D8%25AA%25D9%2588%25D8%25A8%25DB%2581.pdf/file

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔