Wednesday, March 2, 2016

حضرت مولانا صاحبزادہ سیف اللہ مدظلہ (جھنگ)


حضرت جی دامت برکاتہم کے دوسرے صاحبزادے ہیں۔بڑی ہی استعداد اور صلاحیتوں کے مالک ہیں۔حضرت جی دامت برکاتہم کی بہت زیادہ صحبت اٹھائی ہے۔سفروں میں بھی سائے کی طرح ساتھ رہتے ہیں۔حضرت جی کی تعلیمات کو بھی نوٹ کرتے رہتے ہیں۔مطالعہ کا بھی اعلٰی ذوق ہے۔ایک بہت بڑی ذاتی لائبریری بھی قائم کی ہے۔تصنیف و تالیف کا بھی ذوق ہے۔اب تک کئی فائدہ مند کتابیں تحریر کر چکے ہیں۔

شروع ہی سے حضرت جی دامت برکاتہم کی تربیت میں رہے ہیں۔ذکر و فکر کی پابندی کرتے ہیں۔زیمبیا اعتکاف میں حضرت جی نے خصوصی توجہات اور شفقتوں سے نوازا۔2009ء کے سالانہ اجتماع کے اختتام پر اجازت و خلافت کی ذمہ داری سونپی گئی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں کئی مساجد اور جامعات میں بیان کرچکے ہیں۔جھنگ میں بھی بیان کرتے رہتے ہیں۔سالانہ اجتماع پر بھی آپ کا بیان ہوتا ہے۔زیمبیا میں بھی عصر کے بعد بیان کرتے ہیں۔آپ کو دعا کروانے کا عمدہ ذوق حاصل ہے، زیمبیا اعتکاف میں بھی مختلف موقعوں پر دعائیں کرواتے رہتے ہیں۔دعائیں بھی پر تاثیر کرواتے ہیں۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔