Friday, March 4, 2016

حضرت مولانا شیخ اظہر اقبال مدظلہ (کراچی)


بنیادی طور پر آپ کا تعلق کراچی سے ہے۔حضرت مولانا شیخ اظہر صاحب نے درس نظامی  معہد الفقیر سے مکمل کیا ہے۔وفاق المدارس کے فاضل ہیں۔معہد الفقیر میں مختلف ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے رہے ہیں۔نعت رسول مقبولﷺ بڑے مسحور کن انداز میں سناتے ہیں، بعض اوقات خود بھی روتے ہیں اور سامعین کو بھی رلاتے ہیں۔آپ کی نعت کا فیضان مختلف شہروں تک پہنچ چکا ہے۔حضرت جی دامت برکاتہم کی کثیر صحبت اٹھائی ہے۔تصوف و سلوک کو انتہائی ذوق و شوق سے سیکھا ہے۔آپ کا اخلاق بہت عمدہ ہے۔مسکرا کر بات کرتے ہیں۔حضرت جی دامت برکاتہم سے والہانہ محبت ہے۔جس کی وجہ سے حضرت جی بھی آپ پر بہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔معمولات وغیرہ بھی پابندی سے کرتے ہیں۔اپنے اسباق کے بارے میں بھی حضرت جی سے مشورہ کرتے رہتے ہیں۔حضرت جی نے بھی آپ کی خصوصی تربیت کی ہے۔آخرکار آپ پر اعتماد کرتے ہوئے آپ کو اجازت و خلافت کی ذمہ داری سونپی گئی۔کراچی اور گردونواح کے شہروں میں آپ نے نسبت کے کام کو بہت پھیلایا ہے۔آپ کے ہزاروں مریدین ہیں۔انگریزی پڑھے لکھے طبقے کو بھی بہت متاثر کیا ہے۔

2 comments:

Unknown نے لکھا ہے کہ

خانگاہ کا پتہ بتادیں

Unknown نے لکھا ہے کہ

یہ حضرت اقدس مولانا شیخ محمد اظہر اقبال صاحب دامت برکاتہم کی خانقاہ کا پتہ ہے. وہاں احسان بھائی بھی ہوں گے یا انہیں کہیے گا کہ جامع مکی مسجد سکھر سے محمد شہریار شیخ یا مفتی یاسین صاحب اقصٰی مسجد سکھر والوں کا حوالہ دے دیں
ھدایہ اکیڈمی
M25/4 Khayaban-e-Saadi Phase7, DHA Karachi.

0322-4432924
Yeah Hazrat k khadim Ehsan Bhai ka Number hai

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔